Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کی 250ہزار کمپنیاں

مدینہ منورہ..... چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی اتھارٹی کے نائب گورنر موفق جمال نے انکشاف کیا ہے کہ سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کی کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 50ہزار ہے۔ ان میں سے صرف 450کے خلاف باقاعدہ ثبوت مل سکے ہیں۔ 27کے خلاف فیصلہ ہو چکا ہے۔ اس قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے باعث 100ارب ریال مملکت سے باہر جا رہے ہیں۔

شیئر: