Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

جنرل باجوہ سے وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی ... وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے منگل کو چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں دفاع اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹ میں سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناءچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔ آرمی چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

شیئر: