Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025

ون پلس کا نیا اسمارٹ فون نومبر میں لانچ کیا جائے گا

ون پلس کمپنی کی جانب سے ون پلس 6 کی لانچ کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کمپنی ون پلس 5 ٹی متعارف کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی تاہم اب رپورٹس کے مطابق ون پلس 5 ٹی کو نومبر میں لانچ کر دیا جائے گا۔ یہ اسمارٹ فون ون پلس 5 سے یکسر مختلف ہو گا۔ اس میں 6 انچ کا بڑا ایچ ڈی ڈسپلے اور سلم بیزل دیے جائیں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اسے گلیکسی نوٹ 8 اور ایل جی وی 30 جیسا ڈیزائن دینا چاہ رہی ہے۔اس میں 16 میگا پکسل بیک کیمرہ ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔فون ممکنہ طور پر اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کی قیمت 480 ڈالر سے زائد ہو گی۔ 
 

شیئر: