Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے مرنیوالے26ہوگئے

ڈھاکا …  روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد26 ہوگئی۔ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق کشتی میں60 سے100کے درمیان افراد سوار تھے۔ ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ دریں اثناء میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جار ی ہے۔مزید ہزاروں پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔رواں سال اگست کے بعد سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کرمزید 5لاکھ سے زیادہ افراد بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: