Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

وائٹ ہاؤس بالغوں کا ڈے کئیر سینٹر؟

واشنگٹن…  امریکی صدر ٹرمپ اور ری پبلیکن سینیٹر اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کروکر کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جنگ جاری  ہے۔ دنوں ایکدوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ باب کروکر خارجہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے دوبارہ انتخاب کی توثیق کیلئے مجھ سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ اگر میں انکار کردوں تو وہ اس دوڑ سے باہر ہو جائیں گے ۔ ان میں دوبارہ انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں ۔ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے پہلے باب کروکر نے مجھ سے سیکریٹری خارجہ بننے کی درخواست کی تھی۔ جواب میں بڑا سا نو تھینک کہہ دیا تھا ۔ باب کروکر نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ وائٹ ہاؤس بالغوں کے ڈے کئیر سینٹر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

شیئر: