Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

میانمار کے فوجی سربراہ کو یورپی دعوت منسوخ

 لندن …  یورپی یونین نے میانمار کی مسلح افواج کے کمانڈر ا نچیف کو دی گئی دورے کی دعوت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کو درپیش شدید بحران بنا ہے۔  یورپی فیصلے کے مسودے کی دستاویز کے مطابق میانمار کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں یورپی یونین کی طرف سے مزید اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔میانمار پر پابندیوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

شیئر: