Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مملکت کیلئے روسی میزائلوں کی تفصیلات

ماسکو ..... روسی فیڈریشن بورڈ برائے عسکری تعاون کی ترجمان ماریہ فوربیوفا نے اعلان کیا ہے کہ روس اور سعودی عرب نے ایس 400 میزائل سسٹم اور دیگر اسلحہ کا معاملہ طے کرلیا۔ اسکے تحت روس سعودی عرب کو کورنیٹ ایم ٹینک شکن راکٹ ، ٹوس اے سسٹم ، خود کار توپیں اے جی ایس 30 اورکلاشنکوف اے کے 103 فراہم کریگا۔امریکہ نے مذکورہ میزائل سسٹم کے روسی ، ترکی سودے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ ماہرین کا کہناہے کہ روسی ، سعودی سودے کی بدولت مملکت نہ صرف یہ کہ خطے میں ترکی کی طرح بڑی فوجی طاقت بنے گا بلکہ ایران کے مقابلے میں اسے میزائل سسٹم کے حوالے سے برتری حاصل ہوجائیگی۔ یہ میزائل سسٹم اب تک روس، چین اور ترکی کے پاس ہے۔ اب سعودی عرب بھی اس کا حصہ بن جائیگا۔
 

شیئر: