Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

امریکی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ،خواجہ آصف

اسلام آباد,,, وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے افغان صدر کو بھی یہی پیش کش کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع دورہ پاکستان میں اگر ڈکٹیشن دینے آ رہے ہیں تو ان کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے وطن کے مفاد میں ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ جو چار آنے ہمیں دے رہا ہے وہ بھی بند کر دے تو گزارا کر لیں گے ۔ اگر امریکی دباو آیا تو چین، روس، ایران اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

شیئر: