Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جب تک پارلیمنٹ ہے سازشوں کا مقابلہ کرینگے،خورشید شاہ

  اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ ہے سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔ایمانداری سے کہتا ہوں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہوا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام اس لئے دیا کہ ان کا ماضی شفاف ہے اور وہ سب کو قابل قبول ہیں ۔ چیئرمین نیب کو متنازعہ نہ بنائیں۔ ایمانداری سے کہتا ہوں جاوید اقبال کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہو۔ا اسی لئے ابھی تک کسی نے تنقید بھی نہیں کی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ملک کی بہتری کے لئے بہترین فیصلے کرنا ہوں۔ اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ بھی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں تو ملکی قانون بھی ان پر لاگو نہیں ہو گا۔ نواز شریف کہہ دیں کہ حسن اور حسین ان کے بیٹے ہیں لیکن پاکستانی شہری نہیں۔

شیئر: