Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

صدر پیوٹن کے خلاف احتجاج، درجنوں گرفتار

    ماسکو..روس میں صدر  پوٹین کے خلاف احتجاج کرنے والے  300  افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ روس میں حکومت مخالف مظاہروں پر پابندی کے باوجود روسی صدر کی سالگرہ  پر ماسکو سمیت ملک کے 26 شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ احتجاج کی کال اپوزیشن رہنما الیگزی ناولنی نے دی تھی جو آئندہ صدارتی انتخاب میں  پوٹین کے مقابلے میں امیدوار بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مظاہرین شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے کریک ڈاون  کے دوران مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔  اپوزیشن رہنما  کو 20  دن  کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر: