Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

امریکہ ا ور ترکی نے ویزا سروسز معطل کردیں

    انقرہ... امریکہ  اور ترکی نے تمام نان امیگرنٹس ویزا سروسز معطل کر دیں۔ ترکی میں  امریکی سفارتی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے  قونصلیٹ کے ایک ملازم کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔  بیان میں کہا گیا کہ سفارتی عملے کے تحفظ کے حوالے سے ترکی کے عزائم پر سوالات کھڑے کرد ئیے ہیں ۔ ترکی نے بھی جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے واشنگٹن میں تمام نان امیگرنٹس سروسز کو روک دیا۔گزشتہ ہفتے ترک حکام نے استنبول سے امریکی قو نصلیٹ کے ایک ملازم کوفتح اللہ گولن سے تعلقات کے شے میں حراست میں لے لیا تھا۔ امریکہ نے گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے ترکی کے اس الزام کو بے بنیاد اور تعلقات کے لئے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

شیئر: