گورکھپور :24گھنٹوں میں16بچوں کی ا موات
گورکھپور ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے گورکھپور میں واقع باباراگھو داس میڈیکل کالج میں گزشتہ 24گھنٹے میں 16بچوں کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں اس دوران 10نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ( آئی سی یو ) میں جبکہ 6پیڈیاٹرک آئی سی یو میں موت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دماغی بخار میں مبتلا 20نئے مریض اسپتال میں داخل کئے گئے جبکہ 130مریض زیر علاج ہیں۔ میڈیکل کالج میں علاج کیلئے گورکھپور اور بستی زون کے 7اضلاع کے علاوہ اعظم گڑھ، بلیا، گونڈہ، مئو، غازی پور ، بلرام پور ، امبیڈکر نگر ، بدایوں کے علاوہ صوبہ بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے مریض بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔