Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں،مریم نواز

 اسلا م آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، جمہوری لوگ ہیں۔ شدید تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہورہے ہیںاور آئندہ بھی ہونگے۔عوامی نمائندے ہی عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں۔جو احتساب سے بھاگ رہے ہیں ا نہیں کوئی گرفتار نہیں کررہا۔جو آئین کے سامنے سرجھکاتے ہیں انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں۔احتساب نما انتقام میں تحفظات کے باوجود پیش ہورہے ہیں۔ہر مرتبہ پیش ہوکر انصاف اور عدل کی زنجیر ہلا رہے ہیں۔مجھے معلوم ہے میرا جرم کیا ہے۔ مقدمات نواز شریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے بنائے گئے،جو بھگوڑے ہیں وہ آزاد پھر رہے ہیں۔جلسے کررہے ہیں۔ قانون توڑنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ پچھلے دنوں میڈیا پر کچھ چیزیں ، آئیں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں قانون کا معیار ایسا ہے کہ 20 کڑور عوام کے منتخب وزیراعظم کو ایک فیصلے کے ذریعے باہر نکال دیا گیا۔مقدمہ پانا مہ کا تھا نکالا اقامہ پر گیا۔ پہلے سے طے شدہ فیصلہ سنایا گیا ۔ یہ انوکھا فیصلہ ہے سزا پہلے سنائی گئی مقدمہ بعد میں چلا یا جا رہا ہے۔ حسن و حسین نواز کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوںبیرون ملک رہتے ہیں ان پر وہاں کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس بارے میں وہ خود فیصلہ کریں گے۔
 

شیئر: