اسلام آباد... ن لیگ کے کارکنوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے خلاف نیب ہیڈ کوارٹر پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ نیب ہیڈ کوارٹر ریڈ زون میں واقع ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو ہٹانے کے لئے مذاکرات کئے لیکن کارکنوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک کیپٹن صفدر کو رہا نہیں کی جاتادھرنا ختم نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو وطن واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ کارکنوں نے ائیر پورٹ پر بھی نیب کی گاڑی کو روکا۔ جب نیب کی ٹیم کیپٹن صفدر کو لے کر نیب ہیڈ کوارٹر آئی تو کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔