نسیم الدین صدیقی بی ایس پی سے علیحدہ
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔بی ایس پی کے سابق لیڈر نسیم الدین صدیقی نے اتوار کو پرہجوم کانفرنس میں اعلان کیا کہ میرے ساتھ 50ہزار افراد نے بی ایس پی کی رکنیت چھوڑ دی ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بی ایس پی سپریمو مایا وتی کے رویئے سے لوگ پریشان تھے خود دلت بھی ان سے اکتا چکے ہیں ۔ ایک سوال پر نسیم الدین نے وزیراعلیٰ یوگی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دیانتدار شخص ہیں لیکن دیانتداری سے حکومتیں نہیں چلتیں، انھیں کچھ کام کرنا چاہیے۔ کام کے نام پر وہ صفر ہیں، جرائم آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ترقی کے نام پر کچھ ہوا نہیں ، اب وہ فرضی انکاؤنٹر کرارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ جمہوری ملک ہے، یہاں الیکشن بھی ہوا کرتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب الیکشن میں انھیں عوام رد کر دیں گے۔