Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

انصاف نہ ملنے پر لڑکی کی خود کشی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ انصاف نہ ملنے کی بنا پر مایوس ہوکر ایک لڑکی نے  اتوار کو زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔ لڑکی کے  والدین کو رواں سال اپریل میں کچھ بدمعاشوں نے قتل کردیا تھا ۔ رپورٹ تھانے میں درج کی گئی لیکن  ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور   وہ آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں ۔لڑکی نے  والدین کے قاتلوں کے خلاف لکھنؤ  میں کئی وزراء اور بی جے پی  رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔  اس کے باوجود   اسے انصاف نہیں ملا ۔ دلبرداشتہ ہوکر  ایک تحریر لکھی اور زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔ لوگوں نے  لڑکی کی لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا  اور ٹریفک روک دی۔ مظاہرین نے کہاکہ جب تک قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی   آخری رسوم ادا نہیں ہونے دیں گے۔

شیئر: