Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026

ترکی اور ایران کردستان سے تعلقات ختم کریں،عراق

 بغداد…  عراق نے ہمسایہ ممالک ترکی اور ایران سے کہا ہے کہ وہ کردستان سے متصل اپنی سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیں۔ عراقی نیم خود مختار کرد علاقے میں آزادی سے متعلق ریفرنڈم کے بعد کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرد ریجن سے اپنے سفارتی تعلقات کو بھی منقطع کر دے۔ اربیل میں مقامی کردحکومت نے بغداد اور ہمسایہ ممالک کی مخالفت کے باوجود ریفرنڈم کرایا تھا۔

شیئر: