Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

نجی شعبے کو بچانے کیلئے قطری اقدامات

ریاض ..... حکومت قطر نے عرب ممالک کے اقتصادی بائیکاٹ سے متاثرنجی ادارے کی کمپنیوں کوتباہی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کا اعلان کردیا۔عالمی خبررساں ادارے نے واضح کیا کہ قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی نے 2018-19ءکے درمیان لاجسٹک مقامات پر کمپنیوں کے کرائے 50فیصد کم کردیئے۔ مذکورہ علاقوں میں نئے سرمایہ کاروں کو تعمیراتی اجازت نامے ملنے پر ایک برس تک کرایوں سے مکمل طور پر استثنیٰ دیا جائیگا۔ قطر ترقیاتی بینک 6ماہ تک قرضوں کی قسطیںملتوی کردیگا۔ یہ بینک سرکار کی اعانت پر کمپنیوں کو قرضے فراہم کرتا ہے۔
 

شیئر: