سکھر... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لئے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا۔سکھر میں میڈیا سے با گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کی نئے نیب کے چیئرمین کے لئے جسٹس(ر)جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ۔ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام د ئیے۔ ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔