Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لندن میں لوگوں پر گا ڑی چڑھانے والا گرفتار

لندن... لندن میں ہفتے کو ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی ۔ 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو زمین پر لٹا کر دبوچ رکھا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے ہتھکڑیاں پہنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی ایک کار سوار حملہ آور نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر پہلے متعدد افراد کو کچلا پھر پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں پر چاقو سے حملہ کر دیا ۔ 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر: