Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

فوج اور ن لیگ کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے،وزیر داخلہ

 نارووال.... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے۔ مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ر ججوں جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاءکو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے۔ آج پاکستان ڈوبتا نہیں بلکہ ابھرتا پاکستان ہے۔ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ لوگ ٹاک شوز دیکھ کر نہیں بلکہ عملی خدمت دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن)کا نظریہ ہی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر تاریخ اپنا فیصلہ بھی دے گی ۔ یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہو گا۔ صرف ا سٹاک ایکسچینج میں 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ عمران خان بین الاقوامی فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ جو غیر ملکی قوتیں پیسے دیتی ہیں۔ اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد بھی کرواتی ہیں۔ آج حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے پاکستان میں امن واپس آرہاہے۔کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہے۔بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ اس ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر بولنگ پر ماہرانہ رائے دے تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو میں ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا ۔ عمران خان نے ساری زندگی ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے متحد ہیں ۔ ملک کے خلاف کسی کو میلی نظر سے دیکھنے نہیں دینگے۔ جو لوگ انتشار اور افراتفری کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کو کمزورکرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہیں خبردار کر تا ہوں کہ 2018 کے الیکشن میں عوام ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔انہوںنے کہا کہ 6 ماہ پہلے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔ پانامہ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ۔ عمران خان نے تمام انتخابات میں میں ناکامی کے بعد سازش کا راستہ چنا۔ عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن) اور فوج کو لڑانے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے ساتھ عوام کی خدمت، خوشحالی اور ترقی کا تعلق کسی صورت بھی کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ 2018 کے الیکشن میں یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک ہر صورت میں مکمل ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری خطے میں خوشحالی آئیگی۔ سی پیک کو 4 سالوں میں کاغذ کے ٹکڑے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ۔
 

شیئر: