Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

دمام : ٹریفک حادثے میں ہندوستانی جاں بحق

ریاض .... دمام ائیر پورٹ کے ڈپارچر لاﺅنج کے سامنے کار حادثے میں ہندوستانی کارکن جاں بحق ہو گیا ۔ سبق نیوز نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے لکھا ہے کہ تیز رفتار پک اپ ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ہندوستانی کارکن سوار تھا ۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ ہندوستانی کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور پک اپ دوسری گاڑی سے ٹکرا کر ڈپارچر لاﺅنج کے دروازے سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار نوجوان کو حراست میں لے لیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

شیئر: