Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سی پیک پر امریکی اعتراضات مسترد

  بیجنگ /اسلام آباد... چین اور پاکستان نے سی پیک پر امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک خطے کی ترقی، رابطے اور عوام کی فلاح کا منصوبہ ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ہند کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کشمیر میں سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔چین نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور اقتصادی راہداری پر امر یکی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں۔ اس کا علاقائی خود مختاری کے تنازعات سے بھی کوئی تعلق نہیں ۔سی پیک کے باعث مسئلہ کشمیر پر چین کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ متنازع علاقے سے گزرتا ہے جو خود کسی نئے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔ امریکہ کو منصوبے پر اعتراض ہے۔

شیئر: