Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جے پور: ضمنی انتخاب میں کانگریس کامیاب، بی جے پی کو شکست

جے پور۔۔۔۔۔۔جے پور ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار اکرام الدین نے بی جے پی امیدواراشوک اگروال کو 5 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب راجستھان میں اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں بی جے پی کی شکست نے مودی لہر کی جو ہوا نکالی تھی جے پور میونسپل کارپوریشن کے 76 نمبر وارڈ کےضمنی انتخاب نے اس کو مزید تقویت دی ۔ جے پور کے 76 نمبر وارڈ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کرنے کے لئے بی جے پی امیدوار اشوک اگروال نےایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا تاہم شکست کاسامناکرنا پڑا۔شکست کے بعد انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر سے ملاقات کر کےپارٹی کی  کارکردگی سے آگاہ کیا۔ کانگریس کے امیدوار اکرام الدین کی فتح کے بعد راجستھان کانگریس کے سینیئر رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اکرام الدین نےکامیابی کے بعد کہا کہ یہ فتح پارٹی کے لئے خوش آئندہے جوپارٹی کارکنان میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کریگی۔

شیئر: