Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب شامی بحران کے حل میں سنجیدہ ہے، روسی وزیرخارجہ

ماسکو.... روسی وزیرخارجہ سرجی لیفرو نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب شامی بحران حل کرانے کیلئے سنجیدگی سے مدد کر رہاہے۔ سعودی عرب مختلف اپوزیشن گروہوں کے اتحاد کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے قازقستان کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب اور مصر نے شامی اپوزیشن گروپوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روس متعلقہ فریقوں کے اس طریقہ کار کا خیر مقدم کرتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ جنیوا مذاکرات فی الوقت معطل ہیں کیونکہ کئی اپوزیشن گروہ پیشگی شرائط تھوپنے کے درپے ہیں۔ 

شیئر: