اروناچل پردیش:فضائیہ کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، 7 اہلکار ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر صبح اروناچل پردیش کے توانگ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 7اہلکارہلاک ہوگئےذرائع کے مطابق ایم آئی 17 وی 5 زمرے کے اس ہیلی کاپٹر میں انڈین آرمی کے اہلکار سوار بھی تھے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر جس وقت حادثہ کا شکار ہوا اس وقت وہ تربیتی پرواز پر تھا۔جس علاقہ میں حادثہ پیش آیا وہاں تک پہنچے کے لئے کوئی راستہ نہیں ۔توانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار مینا نے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے صبح سویرے توانگ کے کھریم پور سے پرواز کی تھی۔ توانگ شہر سے تقریباََ 100کلومیٹر دور پٹوگر علاقہ میں 6-30بجے ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا۔ مینا نے کہا کہ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بری اور فضائیہ کے راحت اور بچاؤ دستے موقع پر پہنچ کرملبے سے لاشیں نکالنے کام کا کام انجام دیا۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور حادثہ کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ توانگ کا علاقہ چین کی سرحد پر واقع ہے اور اسٹریٹیجک نکتہ نظر سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ایم وائی 17 وی 5 ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ہے جس میں 36 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر تقریباً 19 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے ۔