Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عراقی شہر حویجہ بھی داعش سے کنٹرول سے آزاد

 بغداد…  عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے آخری بڑے مراکز میں سے ایک حویجہ کو آزاد کرا لیاگیا۔ اس شہر پر قبضے کے لیے بغداد حکومت کے مسلح دستوں نے کارروائیاں تیز کر دی تھیں۔  ایک بیان کے مطابق حویجہ کو عراقی فوج نے امریکہ کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی حمایت سے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ۔ اس شہر پر داعش نے  2014 سے قبضہ کر رکھا تھا۔عراقی فوج پیش قدمی  جاری رکھے ہوئے ہے۔عراقی حکام نے بتایا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاقے سے بیدخل ہونے والے لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔

شیئر: