روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کی کوشش
کولکتہ ۔۔۔۔روہنگیامسلمانوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف ) نے مغربی بنگال سے متصل ہند، بنگلہ دیش سرحد پر نگرانی سخت کردی ہے۔ بی ایس ایف کے سربراہ (جنوبی بنگال) پی ایس آر انجنے یولونے بتایا کہ 22حساس مقامات کی شناخت کی تھی لیکن اب 50مقامات ایسے ہیں جہاں سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازی کرسکتے ہیں۔بی ایس کے آفیسر کے مطابق گزشتہ ماہ 175روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا ۔