Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

گوگل نے پکسل بک لیپ ٹاپ لانچ کردیا

گوگل نے سان فرانسسسکو میں منعقدہ تقریب میں نئی پکسل بک لانچ کر دی ہے۔اس پکسل بک میں 12.3 انچ ڈسپلے ، سیون جنریشن انٹل کور آئی 5 پراسیسر ، 8 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور چارجنگ کے لئے دو یو ایس بی پورٹ دیے گئے ہیں۔یہ پکسل بک گوگل کروم آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گی۔لیپ ٹاپ میں گوگل اسسٹنٹ کے بٹن کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے لیپ ٹاپ کو بول کر کمانڈ دی جا سکیں گی۔ ٹچ اسکرین ڈسپلے کے ساتھ پین بھی دیا گیا ہے۔اس پین میں اے اے اے بیٹری شامل کی گئی ہے اور اسے 99 ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کروم بک کا بیٹری ٹائم دس گھنٹے ہے۔پکسل بک کی قیمت 999 ڈالر سے 1699 ڈالر تک ہے اور اسکی شپنگ 31 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔
 
 

شیئر: