Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

خواتین پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد میں خواتین پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ کے سربراہ فاروق ستار نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری مائیں ، بہنیں غیر محفوظ ہو گئیں۔ شہر میں خواتین پر حملوں کے واقعات پر تشویش ہے۔عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ،اگر سندھ حکومت نے مدد مانگی تو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملوں کے خلاف گلستان جوہر میں مظاہر ہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں خواتین پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ رورز 2 گھنٹے میں5 خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور چھلاوے کی طرح غائب ہوگیا۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاہے تاہم اصل ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ان واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے یا کوئی فلم چل رہی ہے۔انہوںنے آئی جی سندھ کو حملہ آور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔دریں اثناءگلشن جمال میں حملے سے متاثرہ ایک لڑکی نے بتایاقریبی دکان سے سواد لے کر آرہی تھی کہ دیکھا ایک شخص موٹرسائیکل پر پیچھے آیا۔ اس نے پہلے موٹر سائیکل بندکی اور پاو¿ں سے اسے چلاتاہوا قریب آیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ا س کے ہاتھ میں بظاہر کوئی تیز دھار آکہ نظر نہیں آرہا تھا ۔حملہ آور جلد بازی کے بجائے آرام سے موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہوگیا۔

شیئر: