Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسلم غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

لکھنؤ۔۔۔۔۔مسلم غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ایلاف پیلس کیمپل روڈ لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔ راعین سماج سیوا سمیتی کی قیادت میں مسلم غریب لڑکیوں کا نکاح پڑھایا گیا۔تقریب میں سماج وادی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی ریحان نعیم ،انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر فہیم صدیقی ، سماجی کارکن محمد آفاق ، مسلم فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب ، مسلم سماج پریشد کے صدر محمد شعیب وغیرہ نے شرکت کی۔مولانا محبوب ندوی نے نکاح خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے دولہوں اوردلہنوں کو مبارکباد پیش کی اور جوڑوں کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں دیں۔

شیئر: