Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

کامیو کمپنی کا نیا اسمارٹ فون انڈیا میں لانچ

اسمارٹ فون برانڈ کامیو نے اپنا نیا اسمارٹ فون کامیو سی 2 انڈیا میں لانچ کر دیا ہے۔فون میں 4000 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔یہ فون ڈوئل سم ہے۔ اس میں 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ، کاڈ کور پراسیسر ، 3 جی بی ریم ،16 جی بی اسٹوریج ، 8 میگا پکسل بیک کیمرہ ، فلیش اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا سب سے دلچسپ فیچر اسکا اینٹی تھیفٹ سافٹ وئیر ہے جس کی مدد سے فون چوری ہونے یا کسی مشتبہ حرکت کی صورت میں موبائل سم پر رجسٹر کروائے گئے دوسرے نمبر پر خود کار طریقے سے پیغام بھیجے گا۔اسکے علاوہ امیج کلک کے آپشن سے غلط پاسورڈ ڈالنے والے کی تصویر موبائل محفوظ کر لے گا۔ فون کی قیمت 7199 ہندوستانی روپے ہے۔
 
 

شیئر: