Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

حیدرآباد ایئرپورٹ پر عما ن ایئر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    حیدرآباد۔۔۔۔ حیدرآباد کے شمس آباد ا یئرپورٹ پر عمان ایئر کے طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔میڈیکل ایمرجنسی  کے باعث لینڈنگ کی گئی ۔مسقط سے بنکاک جانے والے طیارہ میں سوار عمان کے مسافر کو دل کا دورہ پڑا ۔پائلٹ نے شمس آبادایئرپورٹ کے ا یئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی ۔ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ مسافر کو ایئرپورٹ میں قائم اپولو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

شیئر: