Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

تاج محل ثقافتی وراثت ہے ، ویزیرسیاحت جوشی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔ وزیر سیاحت پروفیسر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ تاج محل ہماری ثقافتی وراثت ہے،  عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔ثقافتی وراثتوں کی ہمہ جہت ترقی اور سیاحوں  کیلئے سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آگرہ میں بنیادی سہولتوں اور  تاج محل کے آس پاس کے علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کئی اسکیمیں منظور کی ہیں۔ ان پر جلد  کام شروع ہو جائے گا۔ریاستی حکومت آگرہ میں میٹرو ریل چلانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔  آگرہ کو اسمارٹ سٹی مشن کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے ۔ان کوششوں سے  آگرہ کو ایک نئی پہچان ملے گی۔

شیئر: