ٹرمپ انتظامیہ پراعتماد کم ،میڈیا پر بڑھ گیا
واشنگٹن … ٹرمپ انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کرنے والے امریکیوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق اس سال جنوری میں جب ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے تھے، ان کی حکومت پر ’’بھرپور اعتماد‘‘ کا اظہار کرنے والے شہریوں کی تعداد17 فیصد تھی، جو اب کم ہو کر 14 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح جنوری میں میڈیا پر’ ’کافی زیادہ اعتماد‘‘ کرنے والے امریکیوں کی تعداد12 فیصد تھی، جو اس جائزے کے مطابق اب بڑھ کر16 فیصد ہو گئی ہے۔ اس طرح امریکی عوام کے ٹرمپ انتظامیہ پر اعتماد میں کمی اور میڈیا پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔