Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سوچی سے فریڈم آف آکسفورڈ کا اعزاز بھی واپس

لندن…  نوبل انعام یافتہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’فریڈم آف آکسفورڈ‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا۔ سوچی سے یہ اعزاز  روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے مظالم اور قتل عام پر خاموشی پر چھینا گیا ہے۔سوچی کو یہ اعزاز جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد کرنے پر 1997 میں دیا گیا تھا ۔آکسفورڈ سٹی کونسل کے مطابق اب سوچی اس اعزاز کو اپنے پاس رکھنے کی اہل نہیں رہیں۔اس سے قبل  آکسفورڈ یونیورسٹی کالج نے اپنے مرکزی دروازے سے سوچی کی تصویر ہٹالی تھی۔

شیئر: