مزید روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچ گئے
ڈھاکا … میانمار سے مزید 10 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے۔ روہنگیا مسلمانوں نے واپسی کی تجویز پر تحفظ کیلئے میانمار حکومت کی یقین دہانیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین میں سے3 لاکھ سے زائد ابھی تک رہائش کی مناسب سہو لتوں سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے ترجمان نے جنیوا میں بتایا کے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کو ہنگامی بنیادوں پر رہائشی سہو لتوں کی اشد ضرورت ہے۔ میانمار کی ریاست راکھین سے اب تک5 لاکھ سے زائد رمسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ ہزاروںبارش کے باوجود کھلی جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔