Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

سابق عراقی صدر طالبانی انتقال کر گئے

 بغداد…عراق کے سابق صدر اور کرد رہنماجلال طالبانی 83برس کی عمر میں جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ۔ جلال طالبانی کئی عشروں تک کرد سیاست پر غالب رہے۔  2012ء میں فالج کے حملے کے بعد سے علیل تھے۔ وہ عراق کے ساتویں اور 2003ء میں عراق پر امریکی حملے کے بعد دوسرے صدر تھے۔ طالبانی پر پہلی مرتبہ دسمبر 2012 میں بغداد میں برین ہمریج ہوا تھا ۔برلن کے اسپتال میں علاج ہوتا رہاجولائی2014 میں واپس آ ئے ۔گزشتہ سال ستمبر میں علالت کے باعث دوبارہ جرمنی لے جایا گیا، جہاں پر وہ انتقال کرگئے۔جلال طالبانی عراق کے پہلے غیر عرب صدر تھے۔  2005 ء میں پہلی مرتبہ اور 2010 میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔2014 میں علالت کے باعث عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

شیئر: