نواز شریف کل لندن روانہ ہونگے
لاہور.. سابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرا ت کو لندن روانہ ہونگے۔ ا نہوں نے قومی ایئرلائنز کا ریٹرن ٹکٹ لے لیا۔ لندن میں ان کی اہلیہ کلثوم نواز کا کینسر کا علاج جاری ہے۔ دریںاثناء سابق وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزرا نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام پارٹی کارکنان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ملاقات میں اہم قومی امور سمیت پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے بھی ملاقات کی اور انہیں عمران خان نااہلی کیس سے آگاہ کیا۔