Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پاکستان کا نام عمرانستان رکھ دیں،گلالئی

اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں جوا ب جمع کرادیا ۔عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی نئی دستاویزمسترد کرنے کی استدعا کردی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی۔جواب میں کہا گیا کہ اضافی دستاویزات من گھرٹ ہیں ، 29 جولائی کو بنی گالہ اجلاس سے متعلق مجھے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ جب پہنچی تو اجلاس کی کارروائی ختم ہو چکی تھی۔ وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی امیدوار سے متعلق مجھے کسی نے آگاہ نہیں کیا تھا ۔ عائشہ گلالئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اضافی دستاویزات بھی پیش کی گئیں۔دریںاثناءٹوئٹر پر بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپوزیشن لیڈر تو بن نہیں سکا خواب وزیراعظم بننے کے ہیں۔ اب تک 8 بائی الیکشن ہارنے کا ریکارڈ بنا چکالیکن شرم پھر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلاحی کام اوربھی لوگ کرتے ہیں پر عمران نیازی کی طرح جتاتے نہیں۔یہ شخص ایک اسپتال کی آڑ میں کب تک چھپا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی نظر میں صرف وہ ایماندار ہیں باقی سب گناہ گار ہیں۔ اگر ایسا ہی ہے تو پاکستان کا نام تبدیل کر کے عمرانستان رکھ دیں۔ ہم سب اپنا بوریا بستر سمیٹ کر چلتے ہیں۔

شیئر: