راولپنڈی.... خیبرپختونخوا کی ایک جیل میں 3 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں میں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں سے تعلق تھا ۔فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سنائی گئی۔ آرمی چیف نے سزائے موت کی توثیق کی تھی ۔دہشت گرد پی آئی اے طیارے پر فائرنگ، معصوم شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جون 2014 میں پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پر لینڈنگ کے وقت فائرنگ کی گئی تھی۔