Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

الطالبانی کے انتقال پر سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے سابق صدر جلال الطالبانی کی وفات پر عراق کے موجودہ صدر ڈاکٹر فواد معصوم سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے عراقی عوام ، الطالبانی کے اہل خانہ او رموجودہ صدر سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی الطالبانی کی وفات پر عراقی صدر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: