Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لیموں کے اسکرب سے بنائیں جلد خوبصورت

لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جلد کو چمک دار بناتا ہے۔ اس میں موجودا سٹرک ایسڈ جلد کی گہری پرتوں میں موجود مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے۔لیموں کا اسکرب جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ وٹامن سی کی موجودگی جلد پر ٹونر کا کام کرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ لیموں کو ایک قدرتی بلیچ بھی مانا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے لیموں کا اسکرب بنائیں اور ہاتھ، چہرے اور پوری جلدکو خوبصورت بنائیں:
 
ایک تہائی کپ زیتون کا تیل ، دو تہائی کپ شکر ، 2 چمچ لیموں کا رس اور 2 لیمون کے ترشے ہوئے چھلکے اچھی طرح مکس کر کے اسکرب بنا لیں ۔ اس سے ہاتھ ، کہنیوں ، پاو¿ں اور چہرے پر اسکرب کریں۔ بہترین نتائج کے لئے موٹی وائٹ شکر کا استعمال کریں۔اگر آپ چہرے پر اسکرب کر رہے ہیں توا سکرب کے بعد کسی اچھے کلینزر سے چہرہ صاف کریں تاکے جلد پر سے آئل صاف ہو جائے۔
 
2 چمچ لیموں کا رس اور 2 چمچ اصلی شہدکو اچھی طرح مکس کر کے روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔سادہ پانی سے چہرہ دھو کے خشک کر لیں۔اس عمل کو دن میں دو بار3 ہفتے تک دوہرائیں، آپکی جلد سے داغ دھبوں کا صفایا ہو جائے گا اور جلد چمکدار ہو جائے گی۔
 

شیئر: