کان پور میں دفعہ 144 نافذ
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔صنعتی شہر کانپور منگل کو بھی سناٹے میں ڈوبا ہوا نظر آیا ۔راوت پور اور کئی بازار منگل کوبھی بند رہے ۔گزشتہ روز کے ہنگامے اور تشدد کے بعد کل بھی لوگ سہمے ہوئے نظر آئے۔ دفعہ 144 نافذ ہونے کی بنا پر کوئی بھی شخص اپنے گھر سے باہر نہیں نکلا ۔سڑکوں سے سواریاں غائب تھیں۔ نہ تو دوا کی کوئی دکان کھلی اور نہ ہی کسی پرائیویٹ ڈاکٹر نے اپنی کلینک کھولی۔دفعہ144 سے بچوں ، عورتوں اور اسکول جانے والے طلبا و طالبات کو پریشانی ضرور ہوئی لیکن پولیس والے خوش تھے کہ چلو کوئی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا اور ہر طرف خاموشی ہے۔