Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
تازہ ترین

فلسطینی وزیر اعظم مصالحتی کوششوں کے لئے غزہ پہنچ گئے

ؐغزہ …  فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ فلسطینی دھڑوں کے مابین مصالحتی کوششوں کیلئے غزہ پہنچ گئے۔  حمد اللہ فتح تحریک کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ  قافلے کی صورت میں مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے سے ایریز کی سرحدی چوکی پار کر کے غزہ پٹی میں داخل ہوئے۔ حماس غزہ میں حکومتی ذ مہ داریاں صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے حوالے کرنے پرتیار ہے تاہم  اپنے طاقت ور عسکری بازو کو ختم کرنے پر آمادہ نہیں ۔

شیئر: