اسلام آباد...اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 3 مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے لئے نام تجویز نہیں کیا ،یم کیوایم نے بھی رابطے کے باوجود نام نہیں دیا، اگر یہ چیئرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا ۔ وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کرکے ناموں پرمشاورت کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے چیئرمین نیب کے لئے ناموں پر مشاورت کی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کےلئے قانون میں ترمیم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کی سینیٹ سے منظوری میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کےکردار کی تحقیقات ہونی چا ہئیے، دونوں جماعتوں نے سینیٹ میں اپنی غلطی چھپانے کے لئے اسمبلی احتجاج کیا۔