Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہد خاقان سے خورشید شاہ کی مشاورت

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی ۔ چیئرمین نیب کے تقرر کے حوالے سے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان منگل کو بھی ملاقات ہو گی۔ مزید ناموں پر غور کیا جائیگا ۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے ابتدائی طور پر مشاورت کی ہے ۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر لی ۔امید ہے چیئرمین نیب کے تقرر سے متعلق جلد کسی نام پر متفق ہو جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیراعظم سے ملاقات پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔ 

شیئر: