Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

یوپی کے وزیراعلیٰ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بری طرح ناکام ہیں، اسد اویسی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین   بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بحیثیت  ایڈمنسٹریٹر پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے  وزیراعلیٰ کے مقابلے خود کو  مہنت پہلے کہے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ مہنت کی حیثیت سے بدقسمتی سے وزیراعلیٰ کے عہدے پر حاوی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مہنت کے فرائض انجام دینے کے لئے سرکاری خزانہ سے رقم حاصل کی ہے۔سپریم کورٹ نے حال ہی میں فیصلہ دیا ہے کہ  مذہبی مقاصد کے لئے عوامی رقومات کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ مہنت کے طور پر فرائض انجام دینے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ نے  عوامی رقوما ت کا بیجا استعمال کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا دستوری عہدہ  پر برقرار رہتے ہوئے سرکاری خزانہ سے  رقم کا استعمال کرنا افسوس کی بات ہے ۔ یہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے۔ ایک طرف یو پی میں سینکڑوں بچے آکسیجن کی کمی سے ہلاک ہوگئے ہیں لیکن  دوسری طرف وزیراعلیٰ نے اپنے مہنت کے فرائض انجام دینے کے لئے سرکاری خزانہ کا  بیجا استعمال کیا ۔  انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محرم کے جلوس کے  دوران فرقہ وارانہ تصادم کے10 واقعات پیش آئے ہیں ۔ریاست میں بجلی کی سپلائی بھی مناسب نہیں ہے۔ بیرسٹر اویسی نے آسام کے ریٹائرڈ فوجی افسراجمل حق سے شہریت سے متعلق  دستاویزات پیش کئے جانے کے آسام حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔  انہوں نے کہاکہ 30 سال تک ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے والے افسرکو ملک کا  شہری ثابت کرنے کیلئے دستاویزات طلب کرنا باعث افسوس ہے۔ 

شیئر: