Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

احسن اقبال نے صرف ڈرامہ کیا ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے آج صرف ڈرامہ کیا ہے وہی کہہ رہا ہے جو نیوز لیکس کا بیانیہ ہے۔احسن اقبال ملکی اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مجرموں کی حفاظت اور کرپشن بچانے کے لیے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔(ن) لیگ والے اداروں سے ٹکراو کی طرف جارہے ہیں۔ اتنے بڑے مجرم کو کون بچا رہا ؟ کیا پوری (ن) لیگ اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت کا یہ کام رہ گیا کہ مجرم کو بچائے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 سال تک ملک سے باہر کماتا رہا اور سارا پیسہ پاکستان لے کر آیا ۔ نوازشریف کے بچوں نے اربوں روپے کی جائدادیں لیں اور ا نہیں چھپایا پھر بھی میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ جب شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ پیسہ بیرون ملک کیسے گیا تو کوئی بھی بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں دی گئیں۔ یہ لوگ دستاویزات پیش کریں گے تو اس میں مریم صفدر ہی بینیفشنری اونرسامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایساقانون بنایا جاتا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کاسربراہ نہ بن سکے لیکن یہاں تو ایک مجرم کو بچانے کے لئے قانون تبدیل کیا جارہا ہے اور کہتے ہیں جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل کو منظور کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ عدالت اور عوام میں جائیں گے۔ ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی اور چارہ نہیں رہ گیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر متفقہ طور پر لایا جائے۔شاہ محمود بہترین پارلیمنٹیرینز ہیں۔انہیں اپوزیشن لیڈر بننا چاہئے۔

 

شیئر: