اسلام آباد...وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے خلاف فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے مناسب وقت دیئے بغیر فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم کی کارروائی پر اعتراضات اور تیاری کے لئے وقت دیا جائے۔ نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا۔ خواجہ حارث ایڈوکیٹ کی توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ فرد جرم عجلت میں عائد کی گئی ۔قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ا حتساب عدالت کے جج اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے پانا مہ کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کئے ہیں۔